میپکو:ایل ایس گریڈ سیکنڈ کے ترقیاتی امتحان کے نتائج جاری

میپکو:ایل ایس گریڈ سیکنڈ کے  ترقیاتی امتحان کے نتائج جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوکے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے لائن مین گریڈ فرسٹ سے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو سہیل عباس کے مطابق ٹی 500 پروموشن ٹریننگ امتحان میں تنویر عباس (شعبہ کنسٹرکشن) نے پہلی، محمد سلیم (بہاولپور) نے دوسری اور خلیل الرحمن (ڈی جی خان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر کامیاب امیدواروں میں غضنفر عباس، نیاز احمد، محمد اسماعیل، غلام مصطفیٰ، محمد ناصر (ملتان)، ظہور احمد، عبدالغفار (شعبہ کنسٹرکشن)، اللہ بخش، فیض محمد (ڈی جی خان)، محمد ارشد، محمد سرور، محمد جمیل، محمد آصف (وہاڑی)، فیصل عزیز، سید محمد ضیاء اللہ، محمد مسعود صدیق (ساہیوال)، محمد حسن (بہاولنگر) اور ثناء الرحمن (رحیم یار خان) شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...