شجاع آباد میں نوسرباز 85 ہزار روپے لے کر فرار
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد پولیس نے شہری سے 85 ہزار روپے ہتھیانے کے بعد فرار ہونے والے دو نامعلوم نوسربازوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق سکندر آباد سے اطلاع موصول ہوئی کہ دو نامعلوم افراد نے اختر حسین کو باتوں میں الجھا کر مبینہ طور پر نوسربازی کے ذریعے 85 ہزار روپے ہتھیا لیے اور موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments