زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان جھگڑا، صلح کرا دی گئی

زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کے  درمیان جھگڑا، صلح کرا دی گئی

ملتان (کرائم رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کے طالبعلم اور دیگر طلبا کے درمیان جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

 سکیورٹی گارڈز نے دو طالبعلموں کو تحویل میں لے کر متعلقہ شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماس کمیونیکیشن کے طالبعلم اسد کا ایک طالبعلم سے جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران مبینہ طور پر دوسرے طالبعلم نے آئی بی ایم ڈیپارٹمنٹ سے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا، جنہوں نے اسد پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی گارڈز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں طالبعلموں کو تحویل میں لے لیا۔بعد ازاں انہیں ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن بھٹی کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے دونوں طالبعلموں کے درمیان صلح کرا دی۔ معاملہ ختم ہونے کے بعد دونوں طالبعلم اپنی اپنی کلاسوں میں چلے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...