ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر دیا
ملتان (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج طارق سلیم شیخ نے ملزم محمد بلال وغیرہ کی جانب سے جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف دائر رٹ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل اسد حسین جعفری نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس آف پیس نے پولیس رپورٹ اور کمنٹس کا بغور جائزہ لیے بغیر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی اس امکان کو مسترد نہیں کیا گیا کہ بیان کردہ ضربات فرضی اور خودساختہ ہو سکتی ہیں۔ فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments