زیادتی کیس میں احسن عزیز کی حفاظتی ضمانت منظور

زیادتی کیس میں احسن عزیز  کی حفاظتی ضمانت منظور

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس غلام سرور نہنگ نے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی احسن عزیز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں چار روز میں لاہور کی متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل سید اسد حسین جعفری نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی رہائشی نوشہ نذیر نے احسن عزیز کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ مدعیہ کے الزام کے مطابق وہ اپنی دوست لائبہ کے ہمراہ جا رہی تھی کہ راستے میں احسن عزیز نے انہیں لفٹ دی اور مشروب میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز ملا کر اس کی عصمت دری کی۔ پولیس نے خاتون کے بیان پر ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اس کے خلاف مقدمہ من گھڑت ہے اور الزام کے حق میں کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...