تاجر تنظیم کے عہدیداروں کی حلف برداری، ٹیکسوں میں ریلیف کا مطالبہ

تاجر تنظیم کے عہدیداروں کی حلف  برداری، ٹیکسوں میں ریلیف کا مطالبہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران آٹو پلازہ بی سی جی چوک وہاڑی روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

 اس موقع پر مہمانوں اور عہدیداروں کی دستار بندی بھی کی گئی۔حلف اٹھانے والوں میں صدر حافظ عبدالرحمن ارائیں، نائب صدر عباس پہلوان، جنرل سیکرٹری جاوید قریشی، چیئرمین محمد ارشد، فنانس سیکرٹری شبیر صدیقی، انفارمیشن سیکرٹری محمد زین، سرپرست لیاقت علی چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری چوہدری آصف شامل تھے ۔تقریب کے مہمانان خصوصی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے صدر شیخ طاہر امجد، ناصر سردار، عزیز الرحمن انصاری اور جام اکبر حسین شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...