سموگ سے آگاہی کے لیے روٹری کلب کے زیرِ اہتمام واک

 سموگ سے آگاہی کے لیے  روٹری کلب کے زیرِ اہتمام واک

ملتان (لیڈی رپورٹر) روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سموگ سے آگاہی کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔

 جس کا مقصد شہریوں اور طلبہ میں سموگ کے مضر اثرات، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحت کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر چوہدری شہباز چٹھہ اور روٹری انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون محمد سلیم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ انسانی صحت، خصوصاً نظامِ تنفس کے لیے نقصان دہ ہے ، اس لیے اس کے تدارک کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا، غیر ضروری دھوئیں کی روک تھام اور صفائی ستھرائی کے اصولوں پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دوسروں کو بھی سموگ کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...