خواجہ صوفی الطاف مجددی کے عرس کی تقریبات آج سے شروع
ملتان (کرائم رپورٹر )سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ صوفی محمد الطاف حسین نقشبندی مجددیؒ کے 33ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز آج دربار عالیہ مرشدآباد شریف (راج گڑھ، لاہور) میں بعد نمازِ عصر غسل و چادر پوشی سے ہو رہا ہے ۔۔۔
عرس مبارک کی مرکزی تقریب کل 18 اکتوبر بروز اتوار صبح 9 بجے منعقد ہوگی، جس کی صدارت سربراہ بزم المعصوم پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی کریں گے ۔ اس موقع پر \"عالمی میلادِ مصطفی ﷺ و سید الشہداء کانفرنس\" کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملتان سے بسوں کا اجتماعی قافلہ آج رات 10 بجے آستانہ عالیہ معصومیہ الطافیہ، پیپلز کالونی سے پیر صوفی محمد خلیل الطافی، پیر صوفی رانا محمد اقبال الطافی، پیر صوفی مرزا افضال حسین الطافی اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی الطافی کی زیر قیادت لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments