حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے عرس کی تقریبات آج سے شروع
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی )حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگی۔حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔۔۔۔
عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہوگا، جس کے پہلے روز دربار شریف کی روایتی غسل کی تقریب اور حضرت شاہ رکن عالمؒ قومی کانفرنس کی افتتاحی نشست منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے دربار شریف کا دورہ کیا اور ضلعی محکموں سے موقع پر انتظامات بارے بریفنگ لی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ زہرہ نور اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس اسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار شریف اور گردونواح میں واقع مزارات کی تزئین و آرائش، پالش اور رنگ و روغن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments