سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا شیڈول
اساتذہ 19 اکتوبر تک درخواستیں دے سکیں گے ، 27اکتوبر کو احکامات جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت ترقی پانے والے ، تعیناتی کے منتظر اور آؤٹ سورس سکولوں میں تعینات اساتذہ تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ 19 اکتوبر تک ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے ، جبکہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل 20 سے 22 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کے لئے 23 سے 26 اکتوبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق ای ٹرانسفر کے احکامات 27 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ حکام کو مقررہ شیڈول کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو افسرانِ ایجوکیشن کو ترقی پانے والے اساتذہ کی ٹیگنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تبادلوں کے عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جا سکے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ کو ای ٹرانسفر کے لیے ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے ہی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments