حرمین کے زائرین کو نشانہ بنانا ناقابل قبول جرم ، ہدایت اللہ
حوثی حملوں کے خلاف تحفظ حرمین شریفین مظاہرہ، مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت
ملتان (کرائم رپورٹر)جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے ۔ شہری تنصیبات پر حملے اور معصوم جانوں کا ضیاع، جن میں مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے زائرین بھی شامل ہوں، کھلی دہشت گردی کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ حرمین شریفین کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جو شخص اس مقدس مقام میں ظلم کے ساتھ کج روی اور ناحق زیادتی کا ارادہ کرے گا، اسے دردناک عذاب چکھایا جائے گا۔قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ کے بارے میں فرمایا کہ جو شخص اہل مدینہ کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے ، اللہ اسے اس طرح پگھلا دے گا جیسے نمک پانی میں پگھل جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات اور بیت اللہ الحرام کے زائرین کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت طرز عمل ہے ۔ ان کے بقول، ایسے اقدامات کرنے والوں کو بالآخر ہلاکت اور بھیانک انجام کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments