موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے شہریوں کو 14سہولیات فراہم

 موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے شہریوں کو 14سہولیات فراہم

پنک یونٹ کینٹ ، بلیو وین گلگشت میں تعینات، گھر کی دہلیز پر پولیس خدمات میسر

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب پولیس سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق خصوصی پنک موبائل یونٹ ملتان کینٹ، جبکہ بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین گلگشت میں مقررہ شیڈول کے مطابق شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق ان موبائل یونٹس کے ذریعے شہری آن لائن ایف آئی آر، ای ٹیگنگ، کریکٹر ویری فکیشن، ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ داری رجسٹریشن سمیت 14 مختلف پولیس سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پولیس خدمات کے حصول کو آسان بنانا اور شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت یقینی بنانا ہے ۔پنک اور بلیو موبائل یونٹس کی بدولت شہریوں کو اپنے علاقوں میں ہی پولیس سروسز میسر آ رہی ہیں، جس سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق شہریوں نے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...