شہداسانحہ کارساز کی قربانیاں ناقابل فراموش،نسیم لابر
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی تقریب۔۔
آج سہ پہر 3 بجے پیپلز سٹی سیکرٹریٹ، لابر ہاؤس، دولت گیٹ میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر کریں گے ، جبکہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم مہمان خصوصی ہوں گے ۔پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران کے مطابق تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور جمہوریت، عوامی حقوق اور پارٹی کے نظریے کی سربلندی کے لئے ان کی جدوجہد کو یاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز ملکی سیاسی تاریخ کا ایک دردناک باب ہے ، جس میں جمہوریت کے تحفظ اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے عظیم قربانیاں پیش کیں۔ شہداء کی قربانیاں آج بھی جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کی جدوجہد جمہوریت، عوامی حاکمیت اور سیاسی وابستگی کی علامت ہے ۔خواجہ عمران نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے تمام صوبائی، سٹی اور ضلعی عہدیدار، کارکنان، ٹکٹ ہولڈرز، ممبران جنوبی پنجاب کونسل اور الائیڈ ونگز کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments