ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مزید چار موٹر سائیکل سوار گرفتار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  مزید چار موٹر سائیکل سوار گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی۔۔۔

 پولیس نے فینسی نمبر پلیٹیں لگانے ، نمبر پلیٹوں میں ردوبدل کرنے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر مزید چار افراد کو پکڑ کر موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں اور الگ الگ مقدمات درج کرلیے جن میں موضع پتی دایہ کا جہانگیر ، چک نمبر 528 ٹی ڈی اے کا محمد اصغر ، پیتل موڑ کا رشید اور ڈیرہ غازی خان کا عابد حسین شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...