بنو قابل پروگرام کے تحت وہاڑی میں دو روزہ داخلہ کیمپ شروع
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے بنو قابل پروگرام کے تحت فیصل ٹاؤن وہاڑی میں دو روزہ داخلہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، جس میں طلبہ کو جدید کمپیوٹر کورسز کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے رہنمائی دی جا رہی ہے ۔ کیمپ کے پہلے روز سینکڑوں طلبہ کے ٹیسٹ لیے گئے ، جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے امیدواروں کی رہنمائی اور انٹرویوز کا اہتمام کیا۔داخلہ کیمپ کا مقصد نوجوانوں کو گرافکس ڈیزائننگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت جدید ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں روزگار حاصل کرسکیں یا اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments