ریاض احمد بھٹی کی31 سالہ خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پوسٹ آفس میں 31 سالہ خدمات مکمل کرنے والے ریاض احمد بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔ افسران اور ملازمین نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔
مہمانِ خصوصی پوسٹ ماسٹر جنرل حیدرآباد رائے سیف اللہ خان، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ بہاولنگر محمد عمران اقبال، پوسٹ ماسٹر جنرل ساہیوال محمد ارشد، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل ندیم انور چودھری، ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز رائے بشیر کھرل، انسپکٹر شہزاد امین، صدر ایپکا طیب بھٹی سمیت دیگر افسران اور معززین نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مخلص اور فرض شناس ملازمین کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ریاض احمد بھٹی کو پھولوں اور یادگار تحفوں سے رخصت کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments