ویمن ڈگری کالج مظفرگڑھ میں سول ڈیفنس کی تربیتی مشق
وسندے والی (نامہ نگار) گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج مظفرگڑھ میں سول ڈیفنس کے زیرِ اہتمام تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔۔۔
، جس میں طالبات اور اساتذہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی سیشن کے دوران شرکا کو ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانے ، ریسکیو آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور عملی مشقیں کرائی گئیں۔ اس سرگرمی کا مقصد طالبات اور اساتذہ کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں بروقت اور مؤثر اقدامات کے لیے تیار کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments