ایک ہی روز دو لڑکیاں اغوا نقدی اور زیورات بھی غائب

ایک ہی روز دو لڑکیاں اغوا نقدی اور زیورات بھی غائب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایک ہی روز دو لڑکیاں اغوا، نقدی اور زیورات بھی غائب کرنے کے الزامات۔۔۔۔

 تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے چک نمبر 151 ایم ایل کے رہائشی محمد عمر نے پولیس کو بتایا کہ محمد ندیم و شمشاد مائی ودیگر ملزم اس کی 22 سالہ بیٹی سمیرا بی بی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور گھر سے ایک تولہ طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے بھی ساتھ لے گئے ۔موضع رکھہ ٹبہ مستقل کے رہائشی سعید احمد نے بتایا کہ محمد آصف، عبدالعزیز، محمد رمضان، سجاد احمد اور ایک نامعلوم ملزم نے اس کی 18 سالہ بیٹی شمائلہ بی بی کودولاکھ نقدی اور دو تولے زیورات سمیت اغوا کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...