شہد کی مکھیوں کا حملہ بچے سمیت تین افراد زخمی

شہد کی مکھیوں کا حملہ  بچے سمیت تین افراد زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نواحی چک نمبر 158 دس آر میں شہد کی مکھیوں کے اچانک حملے سے چار سالہ بچے سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ۔۔۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے باہر بیٹھے افراد پر مکھیوں نے حملہ کردیا۔زخمیوں میں چار سالہ تصدق، 22 سالہ سائرہ اور 25 سالہ صائمہ شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو اہلکاروں نے مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...