مرغے کے تنازع پر چچا بھتیجے میں جھگڑا، لکڑی لگنے سے خاتون زخمی

مرغے کے تنازع پر چچا بھتیجے میں  جھگڑا، لکڑی لگنے سے خاتون زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مرغے کے تنازع پر چچا اور بھتیجے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔۔۔

، جس کے دوران لکڑی لگنے سے بھتیجے کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی قصبہ گجرات منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ چچا کا مرغا اپنے بھتیجے محمد نوید کے گھر چلا گیا۔ مرغے کو گھر ضسے نکالنے کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو بعدازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران لکڑی لگنے سے محمد نوید کی 24 سالہ اہلیہ مسرت منیر زخمی ہوگئی اور اس کے دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...