ڈپٹی کمشنر کا کالی پل کی تعمیراتی کام کا معائنہ

 ڈپٹی کمشنر کا کالی پل کی  تعمیراتی کام کا معائنہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ نے رات گئے شہر کے وسط میں واقع کالی پل کی ازسرنو تعمیر کے جاری کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔۔

 منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے کالی پل کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...