سکول سے گھر جاتے طالب علم کو روک کر ہوائی فائرنگ

 سکول سے گھر جاتے طالب  علم کو روک کر ہوائی فائرنگ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سکول سے گھر جاتے ہوئے طالب علم کو راستے میں روک کر مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرنے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے والے دو ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے موضع بیٹ قائم والا کے رہائشی صابر حسین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق پانچ روز قبل اس کا 17 سالہ بیٹا غلام زین العابدین، جو ہائی سکول نمبر 2 میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے ، سکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہا تھا کہ بلوچ چوک والی پل کے قریب مبینہ طور پر محمد حمزہ رند اور دانش عرف دانی رند نے ، جو پستول سے مسلح تھے ، اسے راستے میں روک لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...