کوٹ ادو : شارٹ سرکٹ سے جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث خالی پلاٹ کی جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور لاکھوں روپے کے ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو شہر میں طارق چوک کے قریب بجلی کی تاروں میں اسپارکنگ کے باعث خالی پلاٹ میں موجود جھاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ریسکیو موٹر بائیک فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بجلی کی سپلائی بند کروانے کے بعد حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور مؤثر فائر فائٹنگ کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments