سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں پیپلز پارٹی کی تقریب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں پارٹی عہدیداران، کارکنان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور جمہوریت کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments