اندرون پرانا خانیوال میں گندگی کے ڈھیر، ستھرا پنجاب ناکام

 اندرون پرانا خانیوال میں  گندگی کے ڈھیر، ستھرا پنجاب ناکام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) اندرون پرانا خانیوال کی گلیوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ شہریوں کے مطابق تاحال کوئی متعلقہ افسر صورتحال کا جائزہ لینے نہیں پہنچا۔ تفصیل کے مطابق اندرون پرانا خانیوال کی مختلف گلیوں میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ جمع ہو رہا ہے ، جس سے تعفن پھیلنے اور مختلف بیماریوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود گلیوں کی صورتحال انتہائی توجہ طلب ہے۔ اور شہری روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ متعلقہ حکام کی جانب سے علاقے میں صفائی کے انتظامات کی مؤثر نگرانی نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ افسران فیلڈ میں آ کر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں تو زمینی حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...