خانیوال میں ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، تاجر رہنما ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔
کیونکہ زیر تعمیر سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے باعث تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تعمیراتی کاموں میں تاخیر سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور تاجروں کو مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور شہر کی بہتری کے لیے شروع کیے جاتے ہیں، تاہم ان کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے شہریوں اور تاجروں کے لیے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments