وجھیانوالہ میں ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری شدید پریشان

 وجھیانوالہ میں ٹریفک جام معمول  بن گیا، شہری شدید پریشان

وجھیانوالہ (نامہ نگار ) خانیوال، وہاڑی باؤنڈری کے قریب واقع اہم تجارتی مرکز وجھیانوالہ میں ٹریفک کا بدترین دباؤ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے ۔

بالخصوص سکولوں کی چھٹی کے اوقات میں سڑکیں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہیں، جس کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔ دکانداروں کی مبینہ تجاوزات اور پھل فروشوں کی جانب سے اونچی آواز میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ ٹریفک جام کے باعث طلبہ، ملازمین اور دیگر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...