ماورائے آئین و قانون ہر اقدام کی مخالفت کریں گے : وکلا

 ماورائے آئین و قانون ہر اقدام  کی مخالفت کریں گے : وکلا

مونڈکا (نامہ نگار ) ماورائے آئین و قانون ہر اقدام کی مخالفت کریں گے اور وکلا کی عزت و وقار پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے ، ماضی میں بھی مظفرگڑھ بار نے وکلا کے خلاف ہر غیر آئینی اقدام کی مخالفت میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

 شاہجمال میں نوجوان وکلا رانا عامر حمید ایڈووکیٹ اور رانا عبدالرؤف زاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے مظفرگڑھ بار کے سینئر وکلا کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بار کے سینئر وکلا سمیت جسٹس فرنٹ گروپ کے صدر، سابق ممبر پنجاب بار کونسل اور امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ جام یونس، جنرل سیکرٹری امتیاز خان سہرانی، سابق صدر مظفرگڑھ بار شیر خان کورائی، سابق جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری اور دیگر درجنوں وکلا نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...