چرس برآمدگی مقدمے کا ملزم سیشن عدالت سے بری

 چرس برآمدگی مقدمے کا  ملزم سیشن عدالت سے بری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی کی سیشن عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم رحمت ولد بوٹا عرف طاہری ٹل آرائیں کو بری کر دیا۔

 ملزم کے خلاف تھانہ ٹھینگی میں درج ایف آئی آر نمبر 776/25 کے تحت 2420 گرام چرس برائے فروخت رکھنے کا الزام تھا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 101 ڈبلیو بی چکڑالہ کے رہائشی ملزم رحمت کی جانب سے ضلع کچہری کے نوجوان وکیل مہر عبداللطیف پڑھیار نے عدالت میں دلائل پیش کیے اور ملزم کے دفاع میں شواہد پیش کیے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت، فریقین کے دلائل اور پیش کردہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...