ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ غیرحاضری، شہری شدید پریشان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال میں ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ غیرحاضری کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے لگی۔
جبکہ شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنے پر مجبور ہیں۔ تفصیل کے مطابق شہر کے اہم چوکوں، شاہراہوں اور مصروف بازاروں میں ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ طور پر ڈیوٹی سے غیرحاضری کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹریفک کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments