ایئرپورٹ پرتلخ کلامی،ایف آئی اے اہلکار نے مسافر کو تھپڑ مار دیا
ملتان ( کرائم رپورٹر )بیرون ملک سے آنے والے مسافر کا ایف آئی اے اہلکار سے جھگڑا ۔
نجی ایئر لائن کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایک مسافر بن یامین کی ایف آئی اے سٹاف کے اہلکار سے توں تکرار ہوگئی اوراہلکار نے مسافر کو تھپڑ رسید کردیا ۔موقع پر موجود دیگر سٹاف نے بیچ بچاؤ کرایا ۔مسافر نے ڈی ٹی ایم آفس میں اہلکار کے خلاف شکایت درج کرائی اور ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments