چولستانی کسانوں میں 5,5 ایکڑ اراضی کے پے آرڈرز تقسیم
ملتان (وقائع نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ۔
اس سلسلے میں بہاولپور میں مستحق چولستانی کسانوں میں پانچ، پانچ ایکڑ زرعی اراضی کے پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف نوید پنسوتہ، سابق سینیٹر چودھری سعود مجید، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہد حسن کلیانی اور ڈائریکٹر زراعت جمیل احمد غوری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ چولستانی کسانوں کو زرعی اراضی کی فراہمی سے روزگار کے مستقل مواقع پیدا ہوں گے اور وہ معاشی طور پر خودمختار ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی الاٹمنٹ شفاف قرعہ اندازی، میرٹ اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد کی گئی تاکہ حقیقی مستحقین کو ان کا حق مل سکے ۔کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب الاٹ شدہ زمین کو قابل کاشت بنانے کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے مالی معاونت فراہم کر رہی ہے ۔ اس رقم سے زمین کی ہمواری، آبپاشی، بیج اور ابتدائی زرعی اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق پروگرام سے چولستان میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ اور دیہی معیشت کو استحکام ملے گا۔
رکن صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف نوید پنسوتہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا کہ پروگرام سے مستحق خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور خود روزگاری کے مواقع میسر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments