تاجروں کے تحفظ کیلئے مارکیٹوں میں پولیس گشت مؤثر بنایا جائے ، رانا اصغر

تاجروں کے تحفظ کیلئے مارکیٹوں میں  پولیس گشت مؤثر بنایا جائے ، رانا اصغر

ملتان(لیڈی رپورٹر) صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ و صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب رانا محمد اصغر نے کہا ہے کہ شہر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام اور تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر پولیس گشت ناگزیر ہے ، کاروباری مراکز اور مارکیٹوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

 تاکہ تاجر بلاخوف و خطر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او ملتان اختر فاروق سے ملاقات کے دوران کیا، انہیں ملتان میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ رانا محمد اصغر نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، اس لیے کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور تجارتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حساس مقامات اور کاروباری علاقوں میں پولیس گشت مؤثر بنایا جائے ، وارداتوں کی روک تھام کیلئے نگرانی کا نظام بہتر کیا جائے اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...