غیر قانونی پٹرول یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن،10یونٹس سربمہر
غیر قانونی پٹرول یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن،10یونٹس سربمہرسول ڈیفنس ٹیموں کی مظفرگڑھ، علی پور اور جتوئی میں کارروائیاں، تین ایل سی ڈیز ضبط
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا، جس کے دوران 10 غیر قانونی پٹرول یونٹس سربمہر اور تین ایل سی ڈیز ضبط کرلی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو کی سربراہی میں سول ڈیفنس ٹیموں نے تحصیل مظفرگڑھ، علی پور اور جتوئی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول کی فروخت اور ایل پی جی کی غیر محفوظ ری فلنگ کے خلاف کارروائیاں کیں۔ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث یونٹس کو سربمہر کرکے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا، جس کے تحت ایک دکان سربمہر کرکے ڈیکینٹنگ مشین ضبط کرلی گئی۔ حکام کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی بھرنا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، اس لیے ایسے عمل کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر جاری کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور غیر محفوظ ایل پی جی ری فلنگ کا خاتمہ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور حفاظتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments