مہنگائی بے قابو، ایل پی جی سلنڈر چھ ہزار روپے سے تجاوزٍ

 مہنگائی بے قابو، ایل پی جی سلنڈر چھ ہزار روپے سے تجاوزٍ

مہنگائی بے قابو، ایل پی جی سلنڈر چھ ہزار روپے سے تجاوز ایل پی جی 5سو روپے کلو، گھی، سبزیاں اور پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور

دھنوٹ (نامہ نگار) دھنوٹ اور گردونواح میں مہنگائی کے وار جاری ہیں، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے باعث 11 کلوگرام کا سلنڈر چھ ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، جبکہ فی کلو گیس 500 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب بناسپتی گھی کی قیمت بھی 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ سبزیاں اور پھل بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ، لیکن حکومت قیمتوں میں کمی کے بجائے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کر رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...