سیف سٹی کیمروں سے بچنے کی کوشش، 4موٹر سائیکل سوار گرفتار
سیف سٹی کیمروں سے بچنے کی کوشش، 4موٹر سائیکل سوار گرفتارنمبر پلیٹوں میں ردوبدل، لائٹ لگانے اور پلیٹیں اتارنے پر کارروائی، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیف سٹی کیمروں سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹوں میں ردوبدل کرنے والے چار افراد کو ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ملزمان میں سے ایک نے نمبر پلیٹ پر لائٹ لگا رکھی تھی، دو نے پچھلی نمبر پلیٹیں اتار رکھی تھیں، جبکہ ایک کی نمبر پلیٹ سے مبینہ طور پر ہندسہ مٹایا گیا تھا۔ چاروں موٹر سائیکل سوار ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کوٹ ادو کی نشاندہی پر ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے چار موٹر سائیکل سواروں کو قابو کیا۔ پہلی کارروائی میں عدنان سعید کو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر لائٹ لگا کر کیمروں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ دوسری کارروائی میں طالب حسین کی موٹر سائیکل کی پچھلی نمبر پلیٹ اتری ہوئی پائی گئی، جبکہ تیسری کارروائی میں محمد ندیم بھی موٹر سائیکل کی پچھلی نمبر پلیٹ اتارے ہوئے پکڑا گیا۔ چوتھی کارروائی میں ناصر خان کی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ سے مبینہ طور پر ہندسہ 8 مٹایا ہوا پایا گیا۔ پولیس کے مطابق چاروں موٹر سائیکل سوار موقع پر ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکے ۔ ٹریفک پولیس نے چاروں موٹر سائیکلیں بطور ثبوت قبضے میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کے لیے تھانوں میں استغاثے بھجوا دیے ، جس کے بعد چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments