تھانہ کی نئی عمارت کیلئے درخت کاٹ کر غائب کردئیے گئے
تھانہ کی نئی عمارت کیلئے درخت کاٹ کر غائب کردئیے گئے بغیر نیلامی درخت کاٹنے سے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان، تحقیقات کا مطالبہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) تھانہ ساہوکا کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کی جگہ پر موجود لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت مبینہ طور پر بغیر نیلامی کے کاٹ کر غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہوکا کی نئی عمارت کے لیے مختص جگہ پر موجود قیمتی درخت مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاٹ کر ٹھکانے لگا دیے گئے ۔ ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکیدار ملک زمان نے متعلقہ عملے کی مبینہ ملی بھگت سے درختوں کو باقاعدہ نیلامی کے بغیر ٹھکانے لگایا، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ عوامی حلقوں نے سیکرٹری مواصلات، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ڈی پی او وہاڑی اور ایکسیئن وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف انکوائری کرائی جائے ، درختوں کی کٹائی، نیلامی اور فروخت کے ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ ٹھیکیدار اور حکام کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments