سی پی او اختر فاروق کا شجاع آباد کے دونوں تھانوں کا دورہ
سی پی او اختر فاروق کا شجاع آباد کے دونوں تھانوں کا دورہ تھانہ سٹی اور صدر کے انتظامات اور جرائم پر قابو پانے کی کارکردگی کا جائزہ
شجاع آباد (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان اختر فاروق نے تعیناتی کے بعد پہلی بار رات گئے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا اور دونوں تھانوں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او اختر فاروق نے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں انتظامات، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور محرر آفس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رضا شاہ، محرر ملک عدنان اور ایس ایچ او تھانہ صدر کاشف شہزاد نے انہیں تھانوں کا معائنہ کرایا اور جرائم کی صورتِ حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سی پی او نے تھانوں کے انتظامات، سائلین کی شکایات کے ازالے ، صفائی ستھرائی اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments