منشیات فروشوں سمیت تین ملزم گرفتار
میلسی (نامہ نگار)تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کر لی، جبکہ ایک سال سے روپوش عدالتی مفرور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں مبینہ منشیات فروش رضوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد کی گئی۔ دوسری کارروائی کے دوران شراب فروشی کے الزام میں سلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔پولیس نے تیسری کارروائی میں ایک سال سے روپوش عدالتی مفرور ملزم حمید اللہ جان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے تینوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments