دھنوٹ مین روڈ پر برساتی نالے کی تعمیر میں تاخیر، شہری پریشان
دھنوٹ (نامہ نگار)دھنوٹ مین روڈ کے ساتھ زیرِ تعمیر برساتی نالے کا کام تاخیر کا شکار ہونے کے باعث شہریوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے علاقے میں ناجائز تجاوزات بڑھ گئی ہیں، جس کے باعث پیدل چلنے والوں اور دیگر شہریوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مین روڈ پر تجاوزات اور برساتی نالے کی نامکمل تعمیر سے روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ دکانداروں کو بھی کاروبار میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا سے مطالبہ کیا ہے کہ برساتی نالے کی تعمیر فوری مکمل کروائی جائے ، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ شہریوں اور دکانداروں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments