چھب کلاں پولیس کی کارروائی ایک کلو 40 گرام چرس برآمد

چھب کلاں پولیس کی کارروائی  ایک کلو 40 گرام چرس برآمد

وجھیانوالہ (نامہ نگار)تھانہ چھب کلاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقصود علی مغل سے مبینہ طور پر ایک کلو 40 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی چرس قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایچ او مہر اخلاق نے کہا کہ علاقے سے منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...