وہاڑی:وکلا کالونی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ
وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدر راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا کالونی وہاڑی کے قیام کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے اٹھایا جائے گا۔۔۔
جبکہ شہید ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کیس میں ملزم کی گرفتاری کے لیے پیش رفت نہ ہونے پر پنجاب بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ اور سینئر وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بار عہدیداروں نے وکلا کالونی کے قیام کے لیے رکن پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور وائس چیئرمین پاکستان بار پیر مسعود چشتی کی کوششوں کو سراہا۔، جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے وکلا کالونی کے منصوبے پر پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے اور کالونی کے لیے فی مرلہ طے شدہ رقم بھی ادا کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments