پولیس کی کارروائی، دو ہزار گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
مقدمہ درج، منشیات فروشوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری
گگو منڈی (نامہ نگار)تھانہ گگو منڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر دو ہزار گرام ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز دورانِ گشت پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے دو ہزار گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر شعیب منیر کے مطابق گرفتار ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر منشیات فروشی میں ملوث دیگر افراد تک پہنچنے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments