ماہڑہ میں بارش سے کچی سڑک کیچڑ میں تبدیل، شہری پریشان
ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ شرقی کے قریب بستی چرکی اور ملحقہ آبادیوں کو ملانے والی واحد کچی سڑک بارشوں کے باعث ناقابل استعمال ہو گئی۔ سڑک پر کیچڑ اور پھسلن کے باعث شہریوں، خصوصاً طلبہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ سڑک پاکستان کے نامور قاری قرآن قاری محمد نصراللہ مالکی کے آبائی گاؤں سمیت بستی بوہڑ والا، مراد والا، ماہڑھے والا، ودھیں والا، آرائیں والا اور دیگر گنجان آباد بستیوں کے مکینوں کے استعمال میں ہے ۔ تقریباً تین سے چار کلومیٹر طویل یہ سڑک آج تک پختہ نہیں کی جا سکی۔ بارش ہوتے ہی راستہ کیچڑ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور بعض مقامات پر سواری کا گزرنا بھی ناممکن ہو جاتا ہے ۔ ایسے میں مقامی لوگوں کو مجبوراً پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق اس سڑک کا کوئی متبادل راستہ بھی موجود نہیں، جس کے باعث روزانہ سینکڑوں افراد مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ایم پی اے عون حمید ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو جلد از جلد پختہ کیا جائے تاکہ آمدورفت کی مشکلات ختم ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments