وجھیانوالہ میں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین، شہری پریشان
وجھیانوالہ (نامہ نگار)وجھیانوالہ میں زیرِ زمین پانی کڑوا اور کھارا ہونے کے باعث شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کے مطابق صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ہیں اور ہیپاٹائٹس سمیت پانی سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنیادی ضرورت ہے ، لیکن وجھیانوالہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ آلودہ یا غیر محفوظ پانی کا استعمال شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وجھیانوالہ میں فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا کر شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments