ویٹرنری ہسپتال میں سہولتوں کا فقدان، مویشی پال پریشان
دھنوٹ (نامہ نگار)دھنوٹ ویٹرنری ہسپتال میں ادویات، جانوروں کی حفاظتی ویکسین اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مویشی پال حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مویشی پالوں کے مطابق ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کاغذی کارروائی میں صورت حال بہتر ظاہر کی جا رہی ہے ، جبکہ عملی طور پر مسائل برقرار ہیں۔مویشی پال حضرات کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے عملے کی فیلڈ میں حاضری بھی غیر تسلی بخش ہے ، جس کے باعث بیمار جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن میں دشواری پیش آتی ہے ۔انہوں نے پنجاب حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ضروری ادویات اور حفاظتی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں اور عملے کی فیلڈ میں حاضری کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ مویشی پالوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments