پرائیویٹ سکول یونین کے وفد کی واسا حکام سے ملاقات
وہاڑی (خبرنگار) پرائیویٹ سکول یونین کے وفد نے میاں جہانزیب یوسف کی قیادت میں ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو واسا وہاڑی نعیم احمد تارڑ سے ملاقات کی اور ادارے کے قیام اور خدمات کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
وفد میں شیخ علی ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر اقبال، فہیم اقبال، محمد فرحان، حافظ جمیل، نذر عباس جوئیہ، محمد شہباز ظفر اور راؤ ناصر عزیر شامل تھے ۔ملاقات کے دوران نعیم احمد تارڑ نے وفد کو واسا ایکٹ 2025، ادارے کے دائرہ کار، ذمہ داریوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر پی آر او واسا وسیم باری نے شہری شکایات کے ازالے اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔میاں جہانزیب یوسف نے واسا کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہر کی صفائی، نکاسی آب اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments