بروقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر کا علاج ممکن ہے ، ماہرین

بروقت تشخیص سے چھاتی کے  کینسر کا علاج ممکن ہے ، ماہرین

ملتان (لیڈی رپورٹر)معروف کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ناصرہ نسیم، سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفرگڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے ، جس کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے۔

خواتین خود معائنے کی اہمیت سمجھیں اور جسم میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی یا گلٹی کی صورت میں فوری طبی معائنہ کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، گلوبل ویژن فار انکلوسو پروگریس ملتان اور پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن کے زیر اہتمام ورلڈ بریسٹ کینسر ڈے 2026ء اور بریسٹ کینسر آگاہی ہفتے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل مسز صائمہ ظفر نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض صدر انرویل کلب میٹروپولیٹن مس دعا بخاری اور گلشن آراء نے انجام دیئے ۔تقریب کے منتظم اعلیٰ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ آگاہی سیمینارز کا مقصد طالبات کو اس مرض سے متعلق معلومات فراہم کرنا اور آگاہی عام کرنا ہے ۔ مسز صائمہ ظفر نے کہا کہ طالبات کو چھاتی کے کینسر کی وجوہات، تشخیص، علاج اور بچاؤ سے متعلق آگاہی دینا قابل ستائش اقدام ہے ۔ڈاکٹر طاہرہ رفیق، مسز طاہرہ نجم اور ڈاکٹر ناصرہ نسیم نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لئے متوازن غذا اور صحت کے اصولوں پر عمل ضروری ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...