29 کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

 29 کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

فی مشین چھ لاکھ روپے تک سبسڈی، پانی کی بچت اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے پر زور

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے واٹر ایفیشنٹ ایگریکلچر کے تحت ملتان کے 29 کامیاب کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب ماڈل ایگری مال ملتان میں منعقد ہوئی۔ حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت اہل کاشتکاروں کو فی لیزر لینڈ لیولر چھ لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ، جس کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی کا فروغ، آبپاشی کے پانی کی بچت اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہے ۔تحصیل ملتان کے 15، شجاع آباد کے 6 اور جلال پور پیر والا کے 8 کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لٹرز جاری کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب رانا مبشر نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔ لیزر لینڈ لیولرز کے استعمال سے کھیت ہموار کرنے ، پانی کی یکساں تقسیم اور آبپاشی کے دوران ضیاع کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے منتخب کاشتکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جدید مشینری سے استفادہ کرکے پانی کی بچت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے کردار ادا کریں گے۔ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملک سعدی احمد کھوکھر نے کہا کہ پانی ایک قیمتی قدرتی وسیلہ ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اس کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایسے اقدامات جدید زرعی سہولیات کی فراہمی، زرعی شعبے کی مضبوطی اور غذائی تحفظ یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...