ڈاکوؤں نے 2نوجوانوں کو لوٹ لیا
ملتان (کرائم رپورٹر)ریلوے روڈ پر سدوسام چوک کے قریب مقامی کرکٹرعدنان اور زوہیب مون کو نامعلوم ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا اور نقدی سمیت موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں کرکٹرز رات کے وقت سدوسام چوک پر واقع ایک ہوٹل میں چائے پینے گئے تھے اور چائے کے بعد باہر نکلے ہی تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا۔ ڈاکو نے اسلحے کے زور پر دونوں کرکٹرز کو دھمکیاں دیں، ان سے نقدی اور موبائل فون چھینے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments